لبنان میںالقاعدہ سے مربوط گروپ کے سربراہ گرفتار

بیروت ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کی فوج نے القاعدہ سے مربوط گروپ کے ایک لیڈر کو آج گرفتار کرلیا جبکہ اس گروپ نے بیروت میں نومبر میں ایرانی سفارت خانہ پر دوہرے خودکش بمباری کا دعویٰ کیا تھا۔ وزیر دفاع فیض غوثن نے بتایا کہ عبداللہ اعظم بریگیڈ کے امیر ماجد الماجد کو لبنان آرمی کی انٹلیجنس سرویسس نے بیروت میں گرفتار کیا ہے ۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ گرفتاری کب عمل میں آئی ۔ انہوں نے بتایا کہ حکام کو وہ مطلوب تھا اور اس وقت خفیہ مقام پر تفتیش کی جارہی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بھی ماجد کے سعودی شہری ہونے کی توثیق کی اور بتایا کہ وہ ان 85 مشتبہ افراد میں ہیں جو سعودی عرب کو مطلوب ہیں۔