لبنانی آلو

اجزاء : آلو، 200 گرام۔ تیل حسب ضرورت۔ لال مرچوں کا پیسٹ، دو کھانے کے چمچے، ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ۔ لہسن پیسٹ، ایک چائے کا چمچہ۔ لیموں کا رس، دو کھانے کے چمچے، ہری مرچ، ایک عدد، لیموں ایک عدد، نمک، حسب ذائقہ۔
ترکیب : آلوؤں کو چھیل کر کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔ پھر ایک کڑاہی میں درمیانی آنچ پر آئل گرم کرکے اس میں ڈبل روٹی کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ڈالیں۔ اگر ٹکڑا چند سیکنڈس کے اندر اندر سنہری ہوجائے تو سمجھ لیں کہ تیل اب آلوؤں کو فرائی کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس تیل میں آلو کے کیوبز شامل کرکے تقریباً چھ منٹ تک فرائی کریں۔ یہاں تک کہ تمام کیوبز گولڈن ہوجائیں۔ اس کے بعد انھیں نکال کر پیپر ٹاول کے اوپر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل اس میں جذب ہوجائے۔ اب لال مرچوں کا پیسٹ، لہسن پیسٹ، اور ہرا دھنیا ایک پیالے میں مکس کریں۔ پھر ایک فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچہ آئیل درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں لہسن، ہرے دھنیے اور مرچوں کا آمیزہ شامل کرکے ایک منٹ تک فرائی کریں، یہاں تک کہ اس سے خوشبو آنے لگے۔ اس میں فرائی کئے ہوئے آلو، نمک اور لیموں کا رس شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب ان مزیدار چٹپٹے آلوؤں کو سرونگ ڈش میں منتقل کریں اور ایک عدد ہری مرچ، ہرے دھنیے اور لیموں کی قاش سے سجاکر پیش کریں۔