لاہور میں طوفانی بارش، شہر ڈوب گیا

لاہور ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لاہور میں طوفانی بارش کے بعد صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو وارننگ جاری کی ہیکہ وہ غیر ضروری سفر اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیںجبکہ ٹریفک مسائل کے پیش نظر گاڑیاں سڑکوں پر نہ لائیں اور بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔ دوسری جانب بجلی کا نظام بھی ٹھپ ہوگیا ۔
اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔