لاہور خودکش دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی

لاہور ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لاہور خودکش حملہ میں مزید ایک فرد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی جملہ تعداد 14 ہوگئی۔ پنجاب اسمبلی کی عمارت کے باہر ہوئے حملہ میں ملوث ایک کلیدی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دریں اثناء پنجاب پولیس کے ترجمان نایاب حیدر نے بتایا کہ لاہور کے مال روڈ دھماکہ میں مزید ایک فرد کے زخموں سے جانبر نہ ہونے سے جملہ ہلاکتیں اب 14 ہوچکی ہیں جبکہ مزید ساتھ آٹھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ یاد رہیکہ مہلوکین میں دو سینئر پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس نے اب تک 50 مشتبہ افراد جن میں کچھ افغانی شہری بھی شامل ہیں، کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

 

پولیس کے خفیہ دھاوے اور
فائرنگ میں چھ دہشت گرد ہلاک
لاہور ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) طالبان سے ملحقہ ایک سخت گیر گروپ کے چھ عسکریت پسندوں کو ملک کے صوبہ پنجاب میں ان کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا جسے پنجاب پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے کمانڈوز کے ساتھ مل کر انجام دیا۔ ان کے خفیہ ٹھکانے خانوال ڈسٹرکٹ میں تھے جہاں فائرنگ کے تبادلہ میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ گروپ کا نام جماعت الاحرار ہے جس کے تمام دہشت گردوں کا تعلق طالبان سے بتایا گیا ہے۔

 

ہندوستان علاقائی امن کیلئے خطرہ
اسلام آباد۔16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستان پر الزام عائد کیا کہ وہ علاقائی امن کے لیے خطرہ پیدا کررہا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نفیس ذکریہ نے کہا کہ ہندوستان کی افواج کی تعیناتی علاقے کے مفاد میں نہیں ہے۔ یہ گہری تشویش کا باعث ہے اور علاقے کا امن خطرے میں پڑرہا ہے۔