لاہور ایرپورٹ سے پروازوں کا احیاء

لاہور 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لاہور ایرپورٹ پر آج سے پروازوں کا احیاء ہوگیا۔ قبل ازیں پاکستان کے اِس ایرپورٹ کو گزشتہ 72 گھنٹے ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے پیش نظر بند کردیا گیا تھا۔ پاکستان نے تجارتی پروازوں کے لئے ایرپورٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن آج سے اِس کی کشادگی تجارتی پروازوں کے لئے بھی عمل میں آئی۔