لاپتہ ملیشیائی طیارہ کی فضائی تلاش ختم

پرتھ ۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے آج کہا کہ شدت کی فضائی تلاشی مہم جو لاپتہ ملیشیائی طیارہ کی تلاش میں جاری تھی‘ آج ختم کردی گئی ۔ تاہم بحری تلاشی مہم جاری رہے گی کیونکہ ایک آسٹریلیائی کمپنی نے حادثہ کا شکار طیارے کا ملبہ خلیج بنگال میں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طیارہ کی تلاش گذشتہ 7ہفتوں سے جاری ہے ۔ تاہم تاحال بے نتیجہ ثابت ہوئی ہے ۔

مغربی ممالک کو پوٹین کا انتباہ
لوگانسک۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) روس اور امریکہ کے درمیان ایک دوسرے پر یوکرین کے بحران کے بارے میں زبانی تکرار عروج پر ہے ۔ روس حامی عسکریت پسندوں نے اہم عمارتوں پر قبضہ کرلیاہے ‘ جس کی وجہ سے مشرقی یوکرین میں انتشار پھیل گیا ہے ۔ دریں اثناء صدر روس ولاد میر پوٹین نے مغربی ممالک کو انتباہ دیا کہ اگر روس پر امریکی تحدیدات عائد کردی جائیں اور ان سے مغربی ممالک میں روس کے توانائی کے مفادات کو نقصان پہنچے تو روس خاموشی اختیار نہیں کرے گا ۔