لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کو ٹائمس آف انڈیا کے سروے میں 23 واں رینک

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی حیدرآباد کا ایک اہم مسلم میناریٹی انجینئرنگ کالج ہے ۔ ٹائمس آف انڈیا کی جانب سے اس کے سالانہ انجینئرنگ کالجس سروے میں لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اور ٹکنالوجی کو تلنگانہ میں 23 واں رینک دیا گیا ہے جو کہ اس کی اہمیت میں ایک اور اضافہ ہے ۔ ہندوستان کے مشہور انگریزی روزنامہ ٹائمس آف انڈیا کی جانب سے ٹاپ پر فارمنگ انجینئرنگ کالجس کا ایک ملک گیر سروے کیا گیا ۔ جس کے بعد ٹائمس آف انڈیا کی ٹیم نے لارڈ انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کو ’ ٹاپ 25 پرائیوٹ انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹس رینکنگس 2016 ۔ تلنگانہ ‘ کے زمرہ میں 23 واں رینک دیا ۔ کالجس کی فہرست میں لارڈس انسٹی ٹیوٹ کو تمام مسلم میناریٹی انسٹی ٹیوشنس میں بہترین رینک حاصل ہوا ۔ یہ این اے اے سی اے گریڈ اکریڈیٹیشن کے علاوہ ہے ۔ جو لارڈس کو فروری 2016 میں دیا گیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے سید توصیف احمد ، وائس چیرمین نے تمام اسٹاف اور طلبہ کو اس کے لیے مبارکباد دی ۔۔