لاجسٹک شعبہ میں انقلاب کے باعث لاکھوں ملازمتوں کے مواقع

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : Team Lease report Indian Logistics revolution big bets big jobs کے مطابق ہندوستان کے لاجسٹک شعبہ میں 10.5 فیصد اضافہ کا امکان ہے ۔ اضافہ کی وجوہات میں جی ایس ٹی کا نفاذ عمل اور مزید سرمایہ کاری ، انفراسٹرکچر کی حیثیت اور مثبت صنعتی ترقی شامل ہیں ۔ ان عوامل کے پیش نظر آئندہ چار سالوں میں صرف حیدرآباد میں 1.96 لاکھ ملازمتوں اور سارے ملک میں چار ملین ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور اس کے زیر اثر حمل و نقل کے دوسرے ذرائع جیسے روڈ رسد ، ویر ہاوزنگ ، آبی ذرائع ، ہوائی ذرائع رسد ، کوریر اور پیاکیجنگ صنعت کو بھی فروغ حاصل ہوگا ۔ روڈ رسد میں معاشی ترقی ، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور آوٹ سورسنگ کے باعث 1,45,307 نئی ملازمتوں کے پیدا ہونے کی توقع ہے اس کے علاوہ تجارت کے اصول و قوانین میں نرمی کے باعث کارگو تجارت میں ترقی کا باعث ہوگا جس کے نتیجہ میں ہوائی رسد کے شعبہ میں 26 ہزار ملازمتوں کے وجود میں آنے کا امکان ہے ۔۔