لائف کوچ ڈاکٹر سعادت اللہ خان کا سہ روزہ ورکشاپ

حیدرآباد /8 اگست ( پریس نوٹ ) لائف کوچ ڈاکٹر سعادت اللہ خان کا سہ روزہ ورکشاپ 10 تا 12 اگست حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ اور ٹیم ڈی وائی ایس کے اشتراک سے منعقد ہو رہے اس ورکشاپ میں شخصی مسائل کو سمجھنے اور ان کے سائنٹفک حل تک پہونچنے کا بھرپور اور نادر موقع رہے گا ۔ زندگی میں کچھ مسائل ہماری رفتار کو سست کرنے اور جذبہ عمل کو سرد کرنے کا سبب بن جاتے ہیں ۔ مثلاً سطحی ویژن ، حرکت و عمل کیلئے محرکات کی کمی ، آپسی تعلقات میں بگاڑ ، ٹیم اسپریٹ کی کمی وغیرہ پر بروقت توجہ نہ دی جائے تو زندگی و آخرت دونوں میں ناکامی کا خطرہ ہوتا ہے ۔ Impediments of Achievements ورکشاپ کا بنیادی موضوع رہے گا ۔ ڈاکٹر سعادت اللہ خان عالمی لائف کوچ ہیں ۔ جنہوں نے 17 ممالک میں 400 سے زائد عملی ورکشاپ منعقد کئے اور 40000 سے زائد لوگوں کی زندگیوں کو مثبت رخ دیا ہے ۔فیملی کے ساتھ شرکت زیادہ مفید اور نتیجہ خیز ہوگی ۔ پروگرام کا آغاز مورخہ 10 اگست صبح 8 بجے ہوگا ۔ ورکشاپ فیس 1500 روپئے فی شریک مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9014879013 پر ربط کریں ۔