قیمہ کی کچوریاں

اجزا:قیمہ آدھا کلو ، پیاز دو عدد ، ہرا دھنیا ایک کٹہ، ہری مرچ تین عدد، ادرک ، لہسن، پسا ہوا ایک چمچ، لال مرچ پسی ہوئی ایک چمچ، کالی مرچ پسی ہوئی، آدھاچمچ نمک حسب ذائقہ،لیموں دو عدد، تیل ایک کھانے کا چمچ، کچوریوں کا آٹا ایک کیلو، اجوائن چوتھائی چمچہ، کھانے کا سوڈا آدھاچمچہ، تیل تلنے کیلئے۔
ترکیب :آٹے میں اجوائن، نمک اور سوڈا ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں اور کسی گیلے کپڑے سے ڈھانک کر تقریباً پندرہ منٹ کیلئے رکھ دیں۔پھر ایک دیگچی میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر قیمہ ڈال دیں۔نمک، ادرک، لہسن اور مرچ ڈال دیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو ہلکا سا بھون کر پیاز، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال دیں، اوپر سے لیموں کا رس ڈال دیں، پھر اچھی طرح مکس کرلیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب آٹے کا چھوٹا سا پیڑا لے کر ہاتھ گیلا کرلیں، پھر پیڑے کو پھیلا کر تھوڑا سا قیمہ رکھ کر چاروں طرف سے بند کردیں۔ ذرا سا دباکر کچوری کی طرح پھیلالیں، کڑھائی میں تیل گرم کریں، جب خوب گرم ہوجائے تو آنچ ہلکی کرکے کچوریاں تلنا شروع کریں۔ جب تل جائیں تو نکال کر چھلنی میں کاغذ بچھا کر اوپر رکھتی جائیں تاکہ تیل جذب ہوجائے۔