قیمہ دال

اجزاء : قیمہ ایک کلیو چنے کی دال ایک کپ نمک ، لال مرچ ، حسب ذائقہ ، آئیل ، آدھا کپ ہلدی ایک تہائی چائے کا چمچہ ۔ پیاز پانچ عدد  دھنیا پاوڈر ایک چائے کا چمچہ ٹماٹر تین عدد ، دہی ایک تہائی کپ ۔
ترکیب : دال صاف کرکے بیس منٹ پہلے بھگودیں ۔ ایک پتیلی میں آئل گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز سنہری کرلیں ۔ پھر اس میں سے آدھی پیاز نکال کر رکھ لیں ۔ اب اس میں قیمہ اور اس کے ساتھ لہسن ادرک پیسٹ شامل کرکے بھونیں ۔ پھر اس میں ہلدی پاوڈر ، لال مرچ پاوڈر ، نمک ، دھنیا پاوڈر شامل کرکے ایک منٹ تک مزید بھونیں ۔ پھر چنے کی دال شامل کرکے پانی ڈالیں اور گلانے کے لئے رکھ دیں ۔ جب ہلکی سے کسر رہ جائے تو ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں اور باقی بچائی ہوئی پیاز بھی شامل کردیں اب اچھی طرح بھونیں اور دم لگادیں ۔ آئیل اوپر نظر آنے لگے تو اتارلیں ۔