قیمہ بریانی

اجزاء : قیمہ آدھا کیلو ، دہی ایک کپ ، چاول آدھا کیلو ، پیاز دو عد ، ٹماٹر 3 عدد ہری مرچ 2 عدد لہسن 3 جوے لہسن ادرک 2 کھانے کے چمچے ، کڑی پتہ 12 پتے ، پودینہ ایک کپ ، نمک ،لال مرچ ایک چائے کا چمچہ ، ہلدی ایک چائے کا چمچہ ، زیرہ ایک کھانے کا چمچہ ، گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ ، سالن کا مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ ، تیز پتہ 2 پتے ، لونگ 2 دانے دارچینی 2 اسٹک آلو بخارا 12 عدد تل ایک کھانے کا چمچہ ، خشخاش ایک کھانے کا چمچہ ، مونگ آدھا کپ ابلے ہوئے انڈے 2 عدد۔
ترکیب : چاول میں تیز پات لونگ دارچینی ڈال کر ابال لیں ۔پیاز فرائی کرکے اس میں ہری مرچ لہن ، ادرک ، کڑی پتا ، نمک ، لال مرچ ، زیرہ ، دھنیا ، گرم مصالحہ ، سالن مصالحہ ،آلو بخارا اور قیمہ ڈال کر بھونیں ۔ اب پین میں نیچے قیمہ ڈالیں پھر چاول ڈالیں پودینہ ٹماٹر لہسن ڈالیں پھر قیمہ پھر چاول ٹماٹکر لیمو پودینہ اور پیلارنگ ڈال کر دم دے دیجئے ۔ ابلے ہوئے انڈے سجاکر پیش کیجئے ۔