قیدطالبان کو سزا دینے کے خلاف سرکاری عہدیداروں کو انتباہ

پشاورت ۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان نے آج سرکاری عہدیداروں کو انتباہ دیا کہ اس کے قید کارکنوں کو کوئی سزا نہ دی جائے ۔ چودھری اسلم پاکستان کے نامور انسداد دہشت گردی عہدیدار کے قتل کے پس منظر میں سرکاری عہدیداروں کو یہ انتباہ دیا گیا ہے ۔ صوبہ مہمنگ کے ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق خودکش حملہ جس میں شہر کراچی میں چودھری اسلم کو ہلاک کردیا گیا تھا طالبان نے کیا تھا ۔ بیان میں سرکاری عہدیداروں کوانتباہ دیا گیا ہے کہ قید عسکریت پسندوں کو جیل کے باہر لاکر قتل کیا جارہا ہے ۔ ایسے کسی بھی عمل پر سرکاری عہدیداروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔طالبان نے کہا کہ انتقامی کارروائی میں پولیس عہدیداروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا ‘اگر قید طالبان کارکنوں کو اذیت رسانی کی جائے یا ہلاک کردیا جائے ۔