قیام امن کیلئے تمام افغانیوں کا اتحاد ضروری : کرزئی

کابل ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے سابق صدر نے آج انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والی ہر بات چیت ناکام ہورہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں قیام امن اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افغان شہری ایک ساتھ جمع ہوں اور مؤثر بات چیت کریں۔