قوم کا حوصلہ بڑھا : جتیندر سنگھ

جموں ۔ 31 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 8 سیمی کارکنوں کی ہلاکت سے قوم کا حوصلہ بڑھا ہے کہ وہ زیادہ محفوظ ہیں۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس اطلاع سے ساری قوم میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ ہماری سکیورٹی ایجنسیاں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ہم محفوظ ہیں۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ پی ایم او نے کہاکہ فرضی انکاؤنٹر کے بارے میں الزامات کا جواب دینا بھی ضروری نہیں سمجھتے ۔