قوم و ملت کے مسائل کی یکسوئی کی کوشش

میدک4ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیو)میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی کا ایک اہم اور خصوصی اجلاس محلہ اعظم پورہ میدک میں بعد نماز ِ مغرب منعقد ہوا۔اس موقع پر اجلاس میں حالات ِ حاضرہ پر کافی غور وخوض کیا گیا۔نیز اجلاس میں حساس مسائل زیر ِ بحث رہے اور طئے کیا گیا کہ بقر ِ عید کے پیش ِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے امت ِ مسلمہ کو ترغیب دی جائے۔اور ساتھ ہی ساتھ بردران ِ وطن کے جزبات کو ملحوظ رکھتے ہوئے بقر ِ عید کی تکمیل کی جائے۔اجلاس میں صدر میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی جناب مولانا محمد جاوید علی حسّامیؔ نے بات کرتے ہوئے کہاکہ قوم وملت کے مسائل حل کرنے میں میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی پیش پیش رہی ہے۔چنانچہ شہر میدک کی عوام گواہ ہیں کہ قوم وملت کے سینکڑوں مسائل سوسائٹی کی بھر پور توجہ اور کوششوں سے پایہ تکمیل ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ حال ہی میں شہر میدک کا ایک دیرینہ مسئلہ مسلم شادی خانہ قلب ِ شہر میں بنائے جانے کی کامیاب اور ٹھوس نمائندگی کا نتیجہ ہے۔دوران ِ اجلاس ایک عالیشان اور خوبصورت نیز تمام سہولیات سے آراستہ مسلم شادی خانہ جسکا سنگ ِ بنیاد گزشتہ ماہ ڈپٹی اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی و ایم ایل اے میدک شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی،اور وزیر ِ بھاری آبپاشی مسٹر ٹی ہریش رائو نے کیا۔اجلاس میں مولانا محمد جاوید علی حسّامیؔ نے میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے انجام دئے جانے والے امور کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک سوسائٹی کی جانب سے کئی ایک فلاحی ورفاہی امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ حکومت سے میدک کی عوام کے مختلف مسائل کے سلسلہ میں کئی مرتبہ کامیاب نمائندگی بھی کی گئی ہے۔نیز سوسائٹی کی جانب سے ابھی تک BCEکیاشٹ سرٹیفکٹ کی ہزاروں طلباء وطالبات کے لئے اجرائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں تعلیمی میدان میں سہولیات فراہم کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ کئی افراد نے سوسائٹی کے ذریعہ کاسٹ سرٹیفکٹ حاصل کرتے ہوئے سرکاری اسکیمات سے فائدہ حاصل کئے ہیں۔واضح رہے کہ میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی آر ڑی او ،اور ایم آر او کے یہاں مصدقہ اور مسلمہ سوسائٹی ہے۔جسکی کامیاب نمائندگی پر امت ِ مسلمہ کے بیشتر افراد مستفید ہورہے ہیں۔اس موقع پر اجلاس میں نائب صدر میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی جناب سید اصرار الدین،میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی کے ذمہ داران جناب شجیع الدین قابل،ڈاکٹر یوسف الدین،سید ہاشم علی،میر اصغر علی،میر برکت علی احسان،بلدی کونسلر سید خواجہ سہیل محی الدین،حافظ سید عبد الرزاق مدنیؔ،اظہر نواب،مجیب راجہ،کے علاوہ اردو صحافی،نامہ نگار سیاست محمد فاروق حسین،ایم اے قیوم اعتماد بھی موجود رہے۔بعد اختتام ِ اجلاس میں بقر عید کے بعد سوسائٹی کا اجلاس منعقدکئے جانے کا اعلان کیا گیا۔