قومی ٹورنمنٹ میں مدثر اور درش کے مظاہرے قابل ستائش

حیدرآباد۔یکم مئی (ای میل) چینائی میں منعقدہ 29 ویں راجیو گاندھی جونیئر نیشنل کرکٹ چمپئن شپ میں تلنگانہ جونیئر کرکٹ ٹیم خطابی مقابلہ میں تو کامیاب نہیں ہوئی لیکن حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ابھرتے آل رائونڈر محمد خواجہ مدثر احمد اور لٹل ماسٹر درش کے مظاہرے قابل ستائش رہے جن سے انتظامیہ نے امیدیں وابستہ کی ہیں۔ مدثر کو ٹورنمنٹ کا بہترین بولر قرار دیا گیا جنہوں نے لیگ مرحلہ پر منعقدہ مقابلہ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ میدان پر فیلڈنگ کا بھی بہترین مظاہرہ کیا جبکہ درش نے 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹورنمنٹ کے انتظامیہ اور مختلف کوچس کی جانب سے تعریف بٹوری۔ فائنل میں نواب زادہ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی دی۔