قورمہ بریانی

اجزاء : مرغی ڈیڑھ کیلو ، چاول باسمتی ، ایک کلو ، پسی ہوئی لال مرچ ، ایک کھانے کا چمچہ ۔ پسا ہوا دھنیا ، دو کھانے کے چمچے ۔ دہی ، ایک پیالی ۔ پیاز دو عدد ، باریک کاٹ لیں۔ ادرک ، لہسن پسا ہوا ایک کھانے کاچمچہ ۔ کالا زیرہ ، آدھا چائے کا چمچہ ۔ ثابت کالی مرچ ، چھ عدد ۔ چھوٹی الائچی ، آٹھ عدد ۔ نمک حسب ذائقہ ۔ زردے کا رنگ آدھا چائے کاچمچہ ، ایک پیالی دودھ میں بھگودیں ۔ گھی یا تیل ، ڈیڑھ پیالی۔
ترکیب : سب سے پہلے مرغی کو دھوکر ایک دیگچی میں بغیر پانی کے سارے مصالحے گھی سمیت ڈال کر ہلکی آنچ میں چڑھادیں۔ جب اس میں پانی سوکھ جائے تو دہی ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں۔ پھر دو پیالی پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ ایک بڑی دیگچی میں چاول اُبالنے کیلئے رکھ دیں۔ اس میں چار یا پانچ پودینے کے پتے ، ہری مرچ ، کالی مرچ اور کالا زیرہ بھی ڈال دیں۔ جب چاول دو کنی اُبل جائیں تو پانی چھان لیں ، پھر چاول والی ہی دیگچی میں نیچے چاولوں کی تہہ لگائیں ، پھر مرغی کی ، پھر دوبارہ سے چاولوں کی ۔ بعد ازاں اس کے اوپر زردے کارنگ اور ایک لیموں کا رس ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ پہلے توے کے نیچے تیز آنچ رکھیں، پھر ہلکی کردیں۔ دہی کے رائتے کے ساتھ سرد کردیں۔