قمار بازی کے 2 اڈوں پر دھاوا،آٹھ افراد گرفتار ایک شخص فرار

شمس آباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : میلار دیوپلی پولیس حدود میں دو علحدہ مقامات پر شمس آباد ایس او ٹی نے دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب میلار دیوپلی حدود میں ایک مکان پر دھاوا کیاگیا جہاں دو افراد مٹکہ کھیلنے میں مصروف تھے ۔ ایس او ٹی ٹیم آنے کی اطلاع ملنے پر ایک شخص فرار ہوگیا ۔ ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 15610 روپئے ایکٹیوا ، ایک سیل فون ، دو سیٹ کارڈس کو ضبط کرتے ہوئے میلار دیو پولیس کے حوالہ کردیا ۔ ایک اور مقام مدھوبن کالونی میں ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف سات افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 61,540 روپئے 3 سیٹ کارڈس کو ضبط کرتے ہوئے میلار دیوپلی پولیس کے حوالہ کردیا ۔۔