قلب پر حملہ کو روکنے والی نئی دوا

حیدرآباد ۔ /31 جولائی (سیاست نیوز) یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس ہفتہ ایک نئی دوا PCSK9 inhibitor tablet کو منظوری دی گئی ہے جو کہ نہ صرف خون میں کولیسٹرل کو کم کرتی ہے بلکہ قلب پر حملہ کوبھی روکتی ہے ۔ اس دوا کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈاکٹر سنیل کپور ، کارڈیالوجسٹ ، کیر ہاسپٹلس ، حیدرآباد نے کہا کہ فی الوقت وہ اس دوا کو ہندوستانی مریضوں کے لئے استعمال کررہے ہیں اور اس کے نتائج اطمینان بخش پائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوا کو منظور کیا جانا قلب کے مریضوں کیلئے اچھی خبر ہے کیونکہ یہ نئی دوا کولیسٹرل کی سطح کو کم کرنے میں موثر طور پر معاون ہے ۔ اس کے علاوہ یہ دوا خاص طور پر ان مریضوں کے لئے مفید ہے جنہیں پہلے قلب پر حملہ ہوا ہے ۔ کیونکہ یہ قلب پر دوسرے حملہ کو روکتی ہے ۔ ڈاکٹر سنیل کپور نے کہا کہ یہ نئی دوا PCSK9 inhibitor tablet ایک بڑی دریافت ہے ۔ کیونکہ ہندوستان میں لاکھوں اشخاص امراض قلب کا شکار ہیں ۔ یہ دوا قلب پر حملہ کو روکنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے ۔