قطر کے خلاف تحدیدات برقرار بات چیت کیلئے مشروط آمادگی

دبئی ۔ /30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خلیج کے چار ممالک جنہوں نے قطر کے ساتھ روابط منقطع کرلئے آج ایک اجلاس میں سفارتی بحران کا جائزہ لیا ۔ قطر پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مطالبات کی تعمیل کرے ۔ ساتھ ہی ساتھ مزید کوئی سخت اقدامات سے گریز کیا گیا ۔ سعودی عرب ، یو اے ای ، مصر اور بحرین کے وزرائے خارجہ کا قطر کے ساتھ سفارتی روابط منقطع کرنے /5 جون کو کئے گئے فیصلہ کے بعد یہ دوسرا اجلاس تھا ۔ بحرین کے دارالحکومت مناما میں اجلاس کے بعد 4 وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے خلاف تحدیدات برقرار رہیں گی تاہم وہ مطالبات کی تعمیل کرے اور اپنے موقف میں تبدیلی لائے تو ہم بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔