قطر کا بحرین اقتصادی کانفرنس میں شرکت کا اشارہ

دبئی۔26 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) خلیجی ریاست قطر کے ذرائع ابلاغ نے امریکہ کی طرف سے فلسطینیوں کیلئے ’اقتصادی امن کانفرنس‘ کے مناما میں انعقاد کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا مگر اس دعوے کے برعکس معلوم ہوا ہے کہا ہے کہ دوحہ حکومت مناما کانفرنس میں شرکت کیلئے تیار ہے۔ عبرانی اخبا ’ہارٹز‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہ بتایا کہ قطر تیسرا ملک ہے جس نے فلسطین سے متعلق جون کے آخری ہفتے میں اقتصادی کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔گذشتہ ہفتے امریکہ اور بحرین کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ مناما 25 اور 26 جون کو دوحہ میں اقتصادی امن کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ اس کانفرنس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کی کوششوں کو آگے بڑھانا اور ’’خوشحالی کے بدلے امن‘‘ کے قیام کے فارمولے پر عمل درآمد کی راہ ہموار کرنا ہے۔اس کانفرنس کا مقصد فلسطین میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا، فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی بحالی کی کوشش اور مشرق وسطیٰ کیلئے امریکہ کے امن منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔گذشتہ روز قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ دوحا عرب ممالک کے اعلیٰ مقاصد اور فلسطینی قوم کے مفادات کے لیے ہونے والی کوششوں کو آگے بڑھانے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔