قطر میں پاکستانی فوج کی تعیناتی کی تردید

اسلام آباد ۔ 11جون ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ان تمام اطلاعات کو بناوٹی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا کہ مشرق وسطی میں سفارتی کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی فوج قطر میں تعینات کرنے کا منصوبہ ہے ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نفیس ذکریا نے تمام اطلاعات کو مسترد کردیا اور کہا کہ بعض اخبارات میں غلط اطلاعات پاکستان اور برادر مسلم خلیجی ممالک کے بارے میں شائع کی گئی ہیں ۔ پاکستان قطر اور سعودی عرب دونوں سے خوشگوار تعلقات رکھتا ہے ‘ اس لئے اس تنازعہ میں غیرجانبدار رہنا چاہتا ہے ۔