قرض کے بوجھ سے دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد  /30 جولائی ( سیاست نیوز ) کاروبار میں نقصان بے روزگاری اور قرض کے بوجھ سے پریشان حال دو افراد کی خودکشی کے واقعات جیڈی میٹلہ اور افضل گنج پولیس حدود میں پیش آئے ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 40 سالہ شیوا کمار جو پیشہ سے سیل فون کا کاروبار کرتا تھا ۔ ایس آر نائیک نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ کمار نے 27 جولائی کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 21 سالہ کارتیک جو عثمان شاہی علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شحص اپنی دادی کے ساتھ رہتا تھا ۔ بے روزگاری میں قرض کے بوجھ سے پریشان ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا اور کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔