قبل از نماز جمعہ تذکرہ حضرت شیخ الاسلام ؒ پر آج علماء کے خطابات

حیدرآباد۔/27مارچ، ( راست ) ڈاکٹر میر وجاہت علی ( معتمد مجلس انتظامی ) کے بموجب تذکرہ حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ حافظ محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ کے موقع پر شہر حیدرآباد و سکندرآباد و اضلاع نام کے محاذی مساجد میں قبل از نماز جمعہ مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ کے علمائے کرام بعنوان ’’ تعلیمات شیخ الاسلام ؒ ‘‘ شرف تخاطب حاصل کریں گے۔ جامع مسجد محمدیہ راجندر نگر پلر نمبر 213 پر مولانا سید اسحاق محی الدین قادری (بانی و ناظم ) مسجد حضرت سردار بیگ ؒ موسیٰ باؤلی میں مولانا قاضی محمد ناصر الدین صدیقی، جامع مسجد سیدنا عثمان غنیؓ روبرو زو پارک میں مولانا غلام محمد خان نقشبندی،جامع مسجد حضرت ابوبکر صدیق ؓ تاڑبن چوراہا میں ٹھیک ایک ساعت دن اور شیخ کی مسجد مصطفی نگر میں 1:40 ساعت دن مولانا محمد آصف عرفان قادری، مولانا محمد محبوب علی مسجد فاروق اعظم تاڑبن، مسجد نور محمدی وارث گوڑہ میں مولانا حافظ محمد شرف الدین قادری، مسجد درگاہ حضرت سید ندیم اللہ حسینی کشن باغ میں مولانا سید وسیع اللہ قادری، مسجد محبوب بیگم رفیع پورہ میں حافظ محمد خواجہ، مسجد ابراہیم صنعت نگر میں حافظ محمد سلیم، مسجد فاطمۃ الزہرا گاندھی نگر آئی ڈی پی ایل کالونی میں حافظ محمد واجد پاشاہ قادری، مسجد محمدیہ 9نمبر کشن باغ میں مولانا محمد مجیب الرحمن، مسجد درگاہ حضرت سید حسن شاہ قادری ؒ حسن نگر میں مولانا محمد ریاض احمد قادری، مسجد بلال ہاؤزنگ بورڈ کالونی کاٹے دھن میں حافظ محمد سرور قادری، مسجد غوثیہ محبوب ،حسن نگر میں حافظ محمد فاروق قادری، مسجد حنظلہ پھول باغ مصری گنج میں مولانا مفتی محمد عبدالعزیز قادری، جامع مسجد لالہ گوڑہ سکندرآباد میں مولانا محمد فصیح الرحمن، مسجد ابراہیم درگاہ گنج شہیداں میں مولانا محمد حسن رضا، مسجد محمدیہ راجندر نگر رنگ روڈ میں مولانا محمد محبوب پاشاہ قادری، مسجد صحابہ فاطمہ نگر میں حافظ محمد ساجد پاشاہ قادری، مسجد گلاب شاہ چشمہ بی بی میں حافظ محمد عبدالرحمن قادری، جامع مسجد محمدیہ رجسٹریشن آفس راجندر نگر میں مولانا محمد افتخار الدین قادری، جامع مسجد چندا بی بی صاحبہ عثمان باغ میں، حافظ محمد عبدالنور قادری، مسجد محمدیہ خانہ پور میں حافظ محمد ساجد، مسجد صدیق اکبرؓ ہاشم آباد چندرائن گٹہ میں حافظ محمد سلیم، مسجد مصطفی مغلپورہ میں حافظ محمد خسرو قادری، مسجد محمدیہ بی ڈی ایل شنکر پلی میں حافظ محمد شاہ خالد قادری، بنڈل گوڑہ کی مسجد میں سید احمد قادری، بہادر پورہ کی مسجد میں مولانا حافظ محمد مزمل پاشاہ، تاڑبن مسجد ہاجرہ تراب میں مولانا محمد امین الدین، مدینہ مسجد محبوب نگر میں مولانا حافظ محمد مجتبیٰ رضا کے خصوصی خطابات ہوں گے۔