قبائلی طلبا کیلئے 21 نئے ڈگری کالجس قائم کرنے حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد 30 جون ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے آج فیصلہ کیا کہ ریاست میں قبائلی طلبا کیلئے 21 نئے ڈگری کالجس قائم کئے جائیں گے ۔چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج اس سلسلہ میں ریاستی وزیر اجمیرا چندو لال ‘ ارکان اسمبلی اور دوسروں سے مشورہ کے بعد یہ فیصلہ کیا ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کتہ گوڑم ‘ کھمم ‘ منو گورو ‘ محبوب آباد ‘ ملگ ‘ مری پیڈا ‘ جنگاوں ‘ عادل آباد ‘ اوٹنور ‘ آصف آباد ‘ نظام آباد ‘ کاما ریڈی ‘ سنگا ریڈی ‘ میدک ‘ رنگا ریڈی ‘ محبوب نگر ‘ ناگر کرنول ‘ سوریہ پیٹ ‘ دیور کنڈہ ‘ سرسلہ اور کریمنگر میں یہ کالجس قائم کئے جائیں گے ۔