قانون ساز کونسل کیلئے نوین راؤ کے نام کو قطعیت

حیدرآباد ۔ 27مئی ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ارکان اسمبلی کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل انتخابات میں اپنے امیدوار کی حیثیت سے کے نوین راؤ کے نام کو قطعیت دے دی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ جی سکھیندر ریڈی کو ایک اور موقع دیا جائے گا ۔ کے سی آر نے ان دونوں کو موقع دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ تین ارکان کی میعاد کی تکمیل پر یہ نشستیں مخلوعہ ہورہی ہیں ۔ ملکاجگری کے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ایم ہنمنت راؤ نے کونسل کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ان نشستوں کو پُر کرنے کے لئے انتخابات منعقد کروائے جائیں گے ۔