قالین کی صفائی کے کچھ طریقے

اگر آپ کے قالین پر داغ دھبے لگ گئے ہوں تو ذیل میں دیئے گئے ، طریقوں میں سے سے کوئی ایک طریقہ استعمال کیجئے اور داغ دھبوں سے نجات پایئے۔
روشنائی کے دھبے
کپڑے کے ایک ٹکڑے کو گرم پانی میں ڈبو کر قالین کا وہ حصہ صاف کریں جہاں روشنائی کا دھبہ ہے۔ تھوڑی دیر بعد اس جگہ کو الکحل یا تھنر (Thinner) سے رگڑ دیں۔ دھبہ چند منٹ میں صاف ہوجائے گا۔
چائے یا کافی کا دھبے
قالین سے چائے یا کافی کے داغ دھبے دور کرنے کیلئے گرم پانی میں سفید سرکہ ملائیں اور اسے دھبوں پر لگادیں۔ مناسب وقفے کے بعد ٹشو پیپر سے رگڑ کر صاف کردیں۔ دھبے دور ہوجائیں گے۔
تیل اور چکنائی داغ
اگر قالین پر تیل اور چکنائی کے داغ پڑگئے ہوں تو اس جگہ پر نمک، کھانے کا سوڈا، بھٹے کا آٹا ملادیں۔ اسے فوراً ہی نہ رگڑیں۔ مذکورہ چیزوں کو جذب ہونے کا وقت دیں۔ اس کے بعد اسے صاف کردیں۔