فیکٹری حملہ سے قبل حملہ آور کا منیجر کو قتل کرنے کا اعتراف

ملبورن ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں امریکی گیس پمفلٹ پر حملہ کرنے والے شورش پسند نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ اس حملے سے قبل اس نے اپنے منیجر کا بھی قتل کیا تھا۔ ذریعہ نے بتایا کہ یٰسین صالحی جو شام میں ایک شورش پسند سے ربط میں تھا، نے پولیس افسران کو بتایا کہ اس نے ہروے کور نارا نامی شخص کو فرانس کی سینٹ کوئنس ۔ فلاویر میں واقع فیکٹری پر حملے سے قبل ہلاک کیا تھا۔ دوسری طرف صالحی کے ساتھ کام کرنے والے اس کے ایک ساتھی نے بتایا کہ کچھ روز قبل ہی کونارا کے ساتھ اس کی بحث و تکرار بھی ہوئی تھی، جو دراصل کچھ آلات کی وجہ سے ہوئی تھی۔ پولیس کو مقتول کی نعش کے قریب کچھ اسلامی پرچم ملے تھے، جن پر عربی زبان میں کوئی تحریر موجود تھی۔ سراغ رسانوں نے اس بات کا بھی پتہ چلایا ہے کہ 35 سالہ حملہ آور نے اپنی گرفتاری سے قبل مقتول کے کٹے ہوئے سر کے ساتھ سیلفی (خود اپنی تصویر کھینچنا) بھی لی تھی جبکہ اس کا فون نمبر ایک فرانسیسی شہری کے نام سے جس کا نام سیباسیشن یونس بتایا گیا ہے جو گذشتہ سال ایک سال سے شام میں رہائش پذیر ہے۔ قبل ازیں اسے عراق اور شام کی دولت اسلامیہ گروپ کے ساتھ دیکھا گیا تھا جبکہ اس کی بیوی اور بہن کو دو دنوں تک پوچھ گچھ کرنے کے بعد اتوار کو رہا کردیا گیا تھا۔