فیڈرر کی پیرس آمد، جوکووچ کی نظریں پہلے مقام پر

پیرس۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) باسیل اوپن خطاب کے ذریعہ اپنے اعزازات کی تعداد 99 کرنے والے سابق عالمی نمبر ایک راجرفیڈرر کی پیرس ماسٹرس میں شرکت کیلئے یہاں آمد ہوچکی ہے جبکہ رواں سیزن 2 گرانڈ سلام خطابات کے ساتھ شاندار فام میں موجود عالمی نمبر 2 سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ بھی خطاب کی دوڑ میں سب سے آگے دکھائی دے رہے ہیں۔ پیرس ماسٹرس کے انتظامیہ نے کہا ہیکہ فیڈرر کی شہر میں آمد ہوچکی ہے اور وہ سیزن کے آخری ماسٹرس سیریز میں 2015ء کے بعد پہلی مرتبہ شرکت کررہے ہیں۔ 37 سالہ فیڈرر نے اتوار کو اپنے گھریلو میدان میں باسیل اوپن کی شکل میں کیریئر کا 99 واں خطاب حاصل کیا ہے اور اب یہاں پیرس ماسٹرس میں ان کی نظریں 100 ویں خطاب پر مرکوز ہوچکی ہیں لیکن پہلے ہی مقابلے میں ان کا سامنا جوویلزیڈ سونگا یا میلس راؤنک سے متوقع ہے۔ جوکووچ سے دوسرے مرحلہ کے مقابلے میں حریف پرتگال کی سوسا ہیں جنہوں نے پہلے مقابلے میں مارکو کو 7-5، 6-3 سے شکست دی۔ مارکو نے فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جوکووچ کو شکست دی تھی لیکن پہلے ہی مرحلے میں شکست کے بعد اب پیرس ماسٹرس میں ان کے درمیان ایک اور مقابلے کی امیدیں ختم ہوچکی ہیں۔ چوتھے درجہ کے جوکووچ یہاں پیرس ماسٹرس میں 4 مرتبہ خطابات حاصل کئے ہیں اور راوں ہفتہ وہ کامیابی کے علاوہ رافل نڈال سے عالمی نمبر ایک مقام حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ دوسری جانب نڈال اپنے زخموں سے صحتیابی کے بعد پیرس ماسٹرس سے میدان میں واپسی کررہے ہیں۔ قبل ازیں ایونٹ کے آغاز پر میزبان ملک کے رچرڈ گیسکے اور انڈر نائنٹین کینیڈین کھلاڑی ڈینس شاپوویلوف کے درمیان میچ ہوا، گیسکے نے برتری دکھاتے ہوئے 4-6 کا سٹ اپنے نام کیا۔ پہلا سٹ 44 منٹ تک جاری رہا جس میں 0-3 کے اسکور کی بدولت 19 سالہ کھلاڑی نے خطرے کی گھنٹی بجائی جس کے بعد گیسکے نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسرا سٹ بھی اپنے نام کیا۔ تماشائیوں سے بھرے میدان سے فاتح کھلاڑی کو خوب داد ملی۔