فیڈرر کو شکست،نڈال سیمی فائنل میں داخل

میڈرڈ۔11 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) میڈرڈ اوپن ٹینس چمپیئن شپ میں اسپین کے رافیل نڈال سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ 3 سال بعد کلے کورٹ میں واپسی کرنے والے فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ عالمی نمبر نواک چوکووچ کو سیمی فائنل میں رسائی کا اس وقت موقع مل گیا جب ان کے حریف مارن سلیک مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔ میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فئنل میں پانچ بار کے چمپیئن رافیل نڈال نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹیلاس واو رینکا کے خلاف راست سیٹوں میں 6-1,6-2 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی لی۔ایک اور کوارٹر فائنل میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے راجر فیڈرڈ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد فتح حاصل کی۔ ڈومینک تھیم نے 3-6 ،7-6 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔
سال 2019 ورلڈ کپ شکیب کا چوتھا ورلڈکپ ہو گا اس سے پہلے انہوں نے ورلڈ کپ کے 21 مقابلے کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 540 رنز بنائے ہیں اور 23 وکٹ بھی لی ہیں۔ غور طلب ہے کہ شکیب نے نمبر تین پر 13 مرتبہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 کی اوسط سے 492 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اس نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 97 رنز بھی بنائے تھے۔بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈکپ کے شروع ہونے سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ ایک پریکٹس میچ کھیلے گی اور 2 جون کو لندن کے اوول میں اپنا پہلا مقابلہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔