فیڈررکی 4 سال بعد فرنچ اوپن میں کامیاب واپسی

پیرس ۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) فرنچ اوپن ٹینس میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے پہلا راؤنڈ جیت لیا اور اس طرح 2016 کے بعد فیڈرر نے فرنچ اوپن میں شرکت کی ہے۔ خواتین میں جرمنی کی اینجلق کربر پہلے ہی راونڈ میں شکست ہوگئی ۔ راجر فیڈرر نے دوسرے راؤنڈ میں رسائی سے پہلے اٹلی کے لورینزوسونیگو کو راست سٹوں میں 6-2, 6-4, 6-4 سے شکست دی۔ایک اور میچ میں ارجنٹیا کے اسٹیفناس نے جرمنی کے میکسی میلین مارٹیرر کو شکست دی۔ خواتین میں انستاسیا پوٹا پووا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کی اینجلق کربر کے خلاف 6-4 اور 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔