فیڈررکی 3 سال بعد کلے کورٹ پر کامیاب واپسی،نڈال کی پیشقدمی

میڈرڈ ۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) راجرفیڈرر نے 3 سال بعد کلے کورٹ پر کامیاب واپسی کرتے ہوئے میڈرڈاوپن کے 32 کھلاڑیوں کے مرحلے میں فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسگے کو بہ آسانی 6-2,6-3 سے شکست دی ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال بھی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے جبکہ مارٹن ڈیل پوٹروکو لازلو ڈی جیرے نے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔ میڈرڈ میں رواں ٹینس ٹورنمنٹ میں پانچ مرتبہ کے چمپیئن رافیل نڈال کا مقابلہ کنیڈا کے 18 سالہ آئیوگر الاسیم سے تھا۔رافیل نے نڈال نے پہلا سیٹ حریف کھلاڑی کے خلاف 6-3 سے جیتاجبکہ دوسرے سیٹ میں کنیڈا کے کھلاڑی کچھ مزاحمت کی کی لیکن وہ نڈال کے تجربے کے سامنے بے بس ہوگئے۔اس طرح نڈال نے مقابلہ 6-3,6-3 سے جیت کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ ایک اور میچ میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے ایگزینڈر زیوریو کے خلاف 6-4 اور 6-1 سے کامیابی سے تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں کروشیا کی پیٹرا مارٹک نے ہم وطن حریف ڈونا ویکچ کو 4-6,6-3,3-0 پر سبکدوشی سے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جن کو لاسٹ 32 راؤنڈ میں بھی زخموں کی شکار نمبر چار سیڈ جرمنی کی اینجلیک کیربر سے مقابلہ نہیں کرنا پڑا تھا۔ امریکہ کی سلون اسٹیفنز،آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی،ہالینڈ کی ککی برٹینز،سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بین چچ، جاپان کی ناؤمی اوساکا اور رومانیہ کی سیمونا ہالیپ بھی آخری 8 کھلاڑیوں کے مرحلے میں جا پہنچیں لیکن لیٹویا کی اناستاسیا سیواسٹووا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔