فینانس کمیشن کو یادداشت پیش کرنے کی تیاری، تمام محکمہ جات سے تفصیلات کی طلبی

چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ ڈاکٹر ایس کے جوشی کی عہدیداروں کو ہدایت
حیدرآباد ۔ 30 جولائی (سیاست نیوز) چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی نے تلنگانہ کی جانب سے 15 ویں فینانس کمیشن کو میمورنڈم پیش کرنے کیلئے درکار تمام تفصیلات اندرون ایک ہفتہ محکمہ فینانس کو روانہ کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ آج سکریٹریٹ میں چیف سکریٹری نے 15 کمیشن کو پیش کئے جانے والے میمورنڈمس کا اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ 2020-25ء تک کیلئے کمیشن کو میمورنڈم پیش کرنے ایس کے سنگھ کی قیادت میں مختلف محکمہ جات سے تمام تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی۔ پنچایت راج، بلدی نظم و نسق، مال، عمارت و شوراع، تعلیم، زراعت، اسٹیٹ ٹیکس، برقی، آر ڈبلیو ایس، ہیلت کے علاوہ دوسرے محکمہ جات اپنی اپنی کارکردگی، پروگرامس، فنڈز کی اجرائی و مختص، فنڈز کی ضروریات، ابھی تک کی ترقی، ماضی میں مختص کردہ فنڈز کے علاوہ دوسرے امور پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔ حکومت کی جانب سے شروع کردہ سڑکوں کی تعمیرات، اقامتی اسکولس کے قیام، اضلاع کی تنظیم جدید، جی ایس ٹی نیٹ حدود میں اضافہ، آبادی پر کنٹرول، نظم و نسق میں اصلاحات کے علاوہ دوسرے امور کی کارکردگی، ہر محکمہ کے Performance indicators کو تیار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ چیف سکریٹری نے پنچایت راج اور بلدی نظم و نسق کے عہدیداروں کو مقامی اداروں کے گرانٹس پر خصوصی توجہ دینے فلاحی اسکیمات پر تمام محکمہ جات کی رپورٹس میں یکسانیت لانے کا مشورہ دیا۔ سیاحت، ہیریٹیج کے تحفظ، اکنامی میجرس، ڈئز اسٹرمینجمنٹ، نئی پالیسیاں اور عمل آوریاں، سبسیڈیز اس کے اثرات اور کسانوں کے قرض کی معافی، کسان انشورنس، آپت بندھو، برقی سربراہی کے نقصانات مختلف شعبوں میں حکومت کی کامیابیاں، صنعتوں کے قیام میں پیشرفت کے علاوہ دوسرے امور کو رپورٹ میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔