فیشن میں جدیدیت

بلاشبہ دورِ حاضر فیشن اور جدیدیت کا دور ہے ۔ کپڑوں ، جوتوں ، زیورات ، آرائش غرض ہر معاملے میں رواج اور فیشن کے نام پر ایسے ایسے نادر و نایاب شاہکار سامنے آرہے ہیں کہ کیا کہئے۔
مثلاً تیز دھوپ اور شدید گرمی میں سرخ ، زرد، نارنجی اور آتشی گلابی جیسے رنگ پہن کر باہر نکلنا دیکھنے والوں پر کچھ اچھا تاثر نہیں چھوڑتا۔ایسے کپڑے پہننا اور پھر یہ سوچنا کہ دوسروں سے داد بھی ملے گی بہت بڑی خوش فہمی ہے جو بھی فیشن چل رہا ہے۔ بس اسے اپنا لینا ہرگز عقلمندی نہیں۔ وہ جوتا یا سینڈل جو دیکھنے میں آپ کو اور دوسروں کو تو بہت اچھا لگ رہا ہو مگر پہننے کے بعد آپ کو اذیت میں مبتلا کردے، ایڑی دُکھنے لگے یا پاؤں زخمی ہوجائے ، چلنے میں تکلیف محسوس ہو تو یہ بھی ایک احمقانہ فیصلہ ہوگا۔ جوتا ہمیشہ آرام دہ ہونا چاہئے۔ اس کی خوبصورتی و نزاکت نہ دیکھیں اس کی پائیدار اور آرام دہ ہونا چاہئے۔
مرسلہ :عذرا دکنی