فیس آئرننگ ، جھریوں کا موثر علاج

بڑھتی عمر کے اثرات چھپانا خواتین کی کمزوری ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ فیشن اینڈ بیوٹی انڈسٹری میں بھی جس شعبے میں سب سے زیادہ تحقیقات دیکھنے کو ملتی ہیں وہ جھریوں سے نجات کے حوالے سے ہوتی ہیں ۔ اسی سلسلے میں حال ہی میں ایک نئی ڈیوائس معارف کروائی گئی ہے ۔ جسے    ’’ فیس آئرن ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔

فیس آئرننگ کو جھریوں کے خاتمے کے حوالے سے ایسا پہلا معجزاتی ٹریٹمنٹ بھی قرار دیا جارہا ہے جس کی مدد سے آنکھ کے اوپری اور نچلے پپوٹوں پر آنے والی جھریوں کو بھی ختم کیا جاسکے گا ۔ اس کے علاوہ ڈرمارولر کے استعمال کیلئے طویل دورا نئے کے متعدد سیٹز درکار تھے جبکہ فیس آئرننگ محض دو سے تین سیٹز میں مکمل ہوجاتا ہے ۔ ان میں سے ہر سیشن ایک گھنٹے پر مشتمل ہوتا ہے جسے تین ہفتے بعد دوہرایا جاتا ہے ۔ ٹریٹمنٹ محض جھریوں کو ہی ختم نہیں کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آنکھ کے نچلے حصے میں پیدا ہونے والی سوجن کو بھی ختم کردیتا ہے ۔ اس ٹریٹمنٹ میں کسی قسم کی لیزر شعاعیں یا کیمیکل استعمال نہیں ہوتا ۔ اس کی جگہ ریڈیوفریکونسی کرنٹ استعمال کیا جاتا ہے جو جلد کے بیرونی خلیوں کو حرارت پہونچاتا ہے ۔ نتیجہ میں خلئے سکڑتے ہیں ۔ اس عمل کے ساتھ ہی خلیوں میں کولاجن بننے کا عمل تیز ہوجاتا ہے اور چہرے پر پڑنے والی لکیریں ختم ہوجاتی ہیں ۔