فیاپسی اور دیگر پروفیشنل باڈیز کا مشترکہ طور پر سمینار

حیدرآباد یکم / جنوری ( پریس نوٹ ) فیاپسی اور دیگر پروفیشنل باڈیز مشترکہ طور پر حیدرآباد میں ’’ جسٹس ایٹ ڈور اسٹیپ ‘‘ سی ای ایس ٹی اے ٹی بنچ پر ایک یومی سمینار کا 17 جنوری کو اہتمام کر رہے ہیں ۔ سمینار کے ایل این پرساد آڈیٹوریم فیڈریشن ہاوز فیاپسی میں ہوگا ۔ مہمان خصوصی جسٹس سری جو رگھورام صدر سی ای ایس ٹی اے ٹی ، نئی دہلی ہوں گے ۔ جو سمینار سے خطاب کریں گے ۔ شریمتی آر شکنتلا آئی آر ایس ، چیف کمشنر آف کسٹمس سنٹرل ایکسائز اینڈ سرویس ٹیکس ، حیدرآباد زون کو بھی مدعو کیا گیا ہے جو سمینار میں شرکت اور خطاب کریں گی ۔ سمینار کے 4 سیشن ہوں گے ۔ پہلے سیشن میں نیج بار اور اسٹیک ہولڈس کے درمیان کوآپریشن کے سی ای ایس ٹی اے ٹی عمل ۔ میدان کو آگے بڑھانے کیلئے سری ایس گروملائی ایڈوکیٹ حیدرآباد خطاب کریں گے ۔ دوسرے سیشن میں CESTAT پر کیا پیش اور کیسے پیش کیا جائے گا پر سری ڈی نٹراجن ، ایڈوکیٹ چینائی خطاب کریں گے ۔ تیسرے سیشن میں SCN اور فرسٹ ایگزیکیٹیو اسپیشل اسٹیجس پر پری ورک پر سری کے وجیا کمار ، چیف ایڈیٹر ٹی آئی او ایل خطاب کریں گے ۔ چوتھے سیشن میں برین ٹرسٹ پر سری ایم سرینواس ، آئی آر ایس ، کمشنر آف کسٹمس سنٹرل ایکسائز اینڈ سرویس ٹیکس ، حیدرآباد 1 کمشنریٹ سری ایم کے سنگھ آئی آر ایس کمشنر آف کسٹمس ، سنٹرل ایکسائز اینڈ سرویس ٹیکس ، حیدرآباد II کمشنریٹ ، سری بی روی چندرن ، آئی آر ایس کمشنر آف کسٹمس ، سنٹرل ایکسائز اینڈ سرویس ٹیکس حیدرآباد III کمشنریٹ ، سری جی وی کرشنا راؤ ، آئی آر ایس کمشنر آف کسٹمس ، سنٹرل ایکسائز اینڈ سرویس ٹیکس حیدرآباد IV کمشنریٹ ماڈریٹر اور سری بی شنکر ، چارٹرڈ اکاونٹنٹ خطاب کریں گے ۔ ممبرس سے درخواست کی گئی ہے کہ قبل ا ز وقت nvslakshmi@fapcci.in پر اپنے ن ام رجسٹر کروالیں ۔