فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی سے ٹکرانے پر ریفری کی موت

اسکر۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بولیویا میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی سے خوفناک ٹکر سے ریفری کو میدان سے دواخانہ منتقل کر دیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ڈاکٹرز نے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دے دیا۔ بولیوین فٹبال لیگ کے میچ میں ریفری زندگی کی بازی ہار گئے، 31 سالہ وکٹر ہگو کی میچ کے دوران کھلاڑی سے ٹکر ہوئی۔ میچ کے47 ویں منٹ میں یہ خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے بعد ریفری وکٹر کو میدان سے اسٹریچر میں ڈال کر دواخانہ پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ڈاکٹرز نے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دے دیا، بولیوین صدر نے فٹبال ریفری کی ہلاکت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔