فِش (مچھلی )بریانی

اجزا : مچھلی آدھا کلو، چاول آدھا کلو، پسا ہوا گرممسالہ ایک چائے کا چمچ، سوکھا دھنیا ایکچمچ، سفید زیرہ ایک چمچ، لہسن چار پوتھی بڑی، پیاز ایک پاؤ، گھی ایک پاؤ، نمک حسب پسند
ترکیب:مچھلی کو دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں (اگر رہو مچھلی ہوتو بہترہے )لہسن چھیل لیں۔ اس میں سارا گرم مسالہ اور نمک ڈال کر پیس لیں۔ یہ لئی سی بن جائے گی۔ اب اس لئی کو مچھلی کے ٹکڑوں میں دونوں طرف اچھی طرح ملا دیں اور تقریباً چار پانچ گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ اگر ایک دن رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ ایک برتن میں گھی کڑکڑائیں اور دیر تک بھونیں ۔ جب مسالہ سرخ ہوجائے تو تھوڑا ساپانی کا چھینٹا دے کر آنچ پر سے اتار لیں۔ اب ایک دوسری دیگچی میں چاول ڈال کر ابال لیں۔ جب چاول تین حصے پک جائیں تو نچوڑ کر پانی نکال دیں اور کھلے منہ کی پتیلی میں دوسری بریانی کی طرح اس میں بھی چاول اور مچھلی مسالے کی تہیں لگائیں۔ سب سے اوپر چاولوں کی تہہ ہونی چاہیے۔ منہ بندکر کے دم پر لگا دیں۔ دس پندرہ منٹ کے بعد اتارلیں۔ لذیذ بریانی تیار ہے۔