فوربس کی ٹکنالوجی ماہرین کی فہرست میں چار ہندوستانی خواتین بھی شامل

نیویارک ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی 40 ایسی خواتین جنہیں ٹکنالوجی کا ’’خاتون شہنشاہ‘‘ کہا گیا ہے اور ان کی جو فہرست تیار کی گئی ہے ان میں سرفہرست آئی بی ایم کی سی ای او جینی رومیٹی اور نیٹفلکس ایگزیکیٹیو این آرون بھی شامل ہیں لیکن سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہیکہ فوربس کی جانب سے تیار کی گئی اس فہرست میں چار ہندوستانی خواتین بھی شامل ہیں جن میں سسکو کی سابق سی ٹی او پدما سری واریر، کومل منگتانی، اوبر کی سینئر ڈائرکٹر، نیہانارکھیڈے، سی ٹی او اور کانفلوئنٹ کی معاون بانی اور سی ای او و معاون بانی ڈرابرج کاماکشی شیواراما کرشنن شامل ہیں۔ اس موقع پر فوربس نے اپنی ’’ٹاپ 50 خواتین برائے ٹیک 2018‘‘ کی فہرست میں جگہ پانے والی خواتین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ خواتین آج دنیا کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ وہ مستقبل کا انتظار نہیں کرتیں بلکہ ’’حال‘‘ کو ہی سب کچھ سمجھتی ہیں۔