فلیکس گرنے سے میٹرو ریل سرویس میں 20 منٹ کیلئے خلل

حیدرآباد۔ 2 جون (سیاست نیوز) تیز ہوا اور بارش کے نتیجہ میں میٹرو ریل سرویس میں 20 منٹ کیلئے خلل پیدا ہوگیا تھا۔ میٹرو ریل ایم ڈی ایم وی ایس ریڈی نے بتایا کہ امیرپیٹ تا ناگول کی سرویس میں آج سہ پہر اس وقت خلل پیدا ہوا جب برقی تاروں پر بیگم پیٹ تا پیراڈائز اسٹیشن کے درمیان بڑا فلیکس گر پڑا۔ حکام نے اندرون 20 منٹ فلیکس ہٹا دیا اور سرویس دوبارہ بحال ہوگئی۔ ایم وی ایس ریڈی نے کہا کہ ایچ ایم آر نے دونوں شہروں میں 95 ہورڈنگس کی نشاندہی کی ہے جو میٹرو ریل کے تاروں پر گر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل کی بلا تاخیر سرویس کیلئے جی ایچ ایم سی حکام سے ربط کیا گیا ہے تاکہ ان ہورڈنگس کو وہاں سے ہٹایا جاسکے۔