فلک نما میں انٹر طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک انٹر طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ لڑکی انٹر امتحان میں ناکام ہوگئی تھی ۔ اور ناکامی کے بعد سے لڑکی ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ پولیس فلک نما نے بتایا کہ 17 سالہ مسکان بیگم جو ایم ایس کنٹہ علاقہ کے ساکن شخص عبدالجبار کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے آج صبح کے اولین اوقات میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔