فلپائن میں تصادم آٹھ ہلاک، 14 زخمی

منیلا۔26 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے جنوبی صوبے سولو کے ساحلی شہر میں دہشت گرد تنظیم ابو سیاف گروپ (اے ایس جی) کے دہشت گردوں اور فوج کے درمیان تصادم میں ایک بچہ اور چھ دہشت گردوں سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور 14 دیگر زخمی ہو گئے ۔ فلپائن مسلح افواج کی 11 ویں انفنٹری ڈیویژن کی جانب سے اتوار کو جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں کی ایک پلاٹون پاٹیکل شہر کے ایک گاؤں میں ہفتہ کو کمیونٹی کام کر رہا تھا کہ اسی درمیان مقامی وقت کے مطابق تقریباً 5:35 شام میں یہ حملہ ہوا۔ فوج اور تقریباً 30 دہشت گردوں کے درمیان آدھے گھنٹے تک ہونے والی فائرنگ کی زد میں مقامی شہری آ گئے ۔مارے گئے لوگوں میں ایک بچہ اور ایک 12 سالہ لڑکا شامل ہے۔اس تصادم کے دوران چھ دہشت گرد بھی مارے گئے ۔ تصادم کے دوران فوج کے پانچ جوان، دو شہری اور سات دہشت گرد زخمی ہو گئے ۔