فلپائن طوفان میں 9 ہلاک ، 19 لاپتہ

منیلا۔31 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) فلپائن ایک بار پھر سمندری طوفان کی زد میں آگیا ہے اور طوفانی ہواؤں اور تیز بارش نے تباہی مچادی ہے۔رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے ، بجلی کے کھمبے گر گئے اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ زمین کھسکنے کے واقعات میں 9 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ ہوگئے۔