فلورائیڈ سے محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی کی کوشش

ایکوس آف انڈیا کی جانب سے ضلع نلگنڈہ کے دو تا بنڈہ تانڈہ میں واٹر پلانٹ کا افتتاح
حیدرآباد /30 جون ( سیاست نیوز ) ایکوس آف انڈیا Echoes of India آگنائزیشن کی جانب سے ضلع نلگنڈہ کے مٹم پلی منڈل کے حدود میں واقع دونا بنڈہ گریجن تانڈوہ میں تنصیب کئے گئے RO Water Purification Plant کا 29 جون کو سری ٹرائی ڈنڈی راما نوجہ چنا جیار سوامی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ جس کے تحت مذکورہ گریجن تانڈہ کے اطراف و اکناف کے زائد از 3 ہزار افراد کو فلورائیڈ سے پاک صاف و شفاف پینے کے پانی کے حصول کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔ یہ بات آج یہاں صدر ایکوس آف انڈیا مس پرانامیاسوری اور اڈوائزر مسٹر وسنت سوری پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایکوس آف انڈیا جو ایک غیر منفعت بخش آرگنائزیشن ہے جس کا سال 2010ء میں امریکہ میں قیام عمل میں آیا اور کہا کہ مذکورہ آرگنائزیشن کا اہم مقصد ضلع نلگنڈہ کے عوام کو فلورائیڈ سے پاک صاف و شفاف پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بناتے ہوئے ضلع نلگنڈہ کے تمام منڈلوں کے حدود میں رہنے بسنے والے عوام کو مرحلہ وار صاف و شفاف پینے کے پانی کی سہولت مہیا کرنے کی غرض سے تمام مواضعات میں آر او واٹر پوریفکیشن پلانٹس تنصیب کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایکوس آف انڈیا کی جانب سے تاہم ضلع نلگڈہ کے مختلف منڈلوں میں 500 تا 1000 لیٹر پانی کی گنجائش کے جملہ 12 واٹر پلانٹس تنصیب کئے گئے ہیں جبکہ ضلع نلگنڈہ میں مزید واٹر پلانٹس تنصیب کئے گئے ہیں جبکہ ضلع نلگنڈہ میں مزید واٹر پلانٹس تنصیب کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 29 جون کو پرانامہاسوری نے گورم پاڈو گریجن تانڈہ میں فری میڈیکل کیمپ کا بھی افتتاح کیا ۔ جس میں زائد از 400 مریضوں کی تشخیص اور علاج کیا گیا ۔