فلم ’’یملا پگلا دیوانہ۔3 ‘‘ کی 31 اگست کو ریلیز

ممبئی۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اداکار سنی دیول نے آج کہا کہ فلم اسٹار اکشے کمار کی ’’گولڈ‘‘ اور اداکار جان ابراہم کی ستیہ میو جیئتے‘‘ کی ریلیز میں تاریخی تصادم کی وجہ فلم ’’یملا پگلا دیوانہ: پھرسے‘‘ کی ریلیز میں تاخیر کی گئی ہے۔ قبل ازیں ریلیز کی تاریخ 15 اگست مقرر کی گئی تھی، اب نئی تاریخ یکم اگست مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں حب الوطنی پر مبنی فلمیں ’’گولڈ‘‘ اور ’’ستیہ میو جیئتے‘‘ 15 اگست کو ریلیز کی جارہی ہیں اور 24 اگست کو ان کے فیملی فرینڈ انیل شرما اپنے بیٹے کو جن کیساتھ ان کی نیک خواہشات شامل ہیں، بطور نیا چہرہ شروعات کرنے جارہے ہیں۔ اس کے بعد 31 اگست کو ’’یملا پگلا دیوانہ‘‘ کی تیسری سلسلہ وار فلم ہے جس میں دھرمیندر، سنی دیول اور بابی دیول کام کررہے ہیں۔