فلم معاون ڈائرکٹر امریکی خاتون کی عصمت ریزی کا مجرم

نئی دہلی۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلم پیپلی لائیو کے معاون ڈائرکٹر محمود فاروقی کو دہلی کی عدالت نے 30 سالہ امریکی خاتون کی گزشتہ سال عصمت ریزی کا مجرم قرار دیا۔ فاروقی جو ضمانت پر تھے، آج فیصلہ سنانے کے ساتھ ہی انہیں فوری تحویل میں لے لیا گیا۔ عدالت نے سزاء پر بحث کی سماعت 2/اگست کو مقرر کی ہے۔ امریکی خاتون نے جو ریسرچ کے لئے یہاں آئی ہوئی تھیں، الزام عائد کیا کہ گزشتہ سال محمود فاروقی نے حالت نشہ میں اس کی عصمت ریزی کی۔ وہ ریسرچ کے سلسلہ میں ان کے گھر گئی ہوئی تھیں۔