فلم ’’ لوراتری‘‘ پر سلمان خان کیخلاف بہار کی عدالت میں درخواست

مظفر پور ۔6ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ایک ایڈوکیٹ نے سلمان خان ہوم پروڈکشن کے بیانر تلے بنی ’’ لو راتری‘‘ فلم کے خلاف بہار عدالت میں ایک شکایتی درخواست داخل کی ہے ۔ ایڈوکیٹ سدھیر کمار اوجھا کے مطابق اس فلم کے عنوان سے ہندوؤں کی دل آزاری ہوتی ہے‘ جو ان کے تہوار ’’ نوراتری ‘‘ مذاق کے مترادف ہے ۔ اس درخواست پر سب ڈیویژنل جوڈیشیل مجسٹریٹ شیلندر کمار 12ستمبر کو سماعت کریں گے ۔درخواست گذار نے الزام عائد کیا کہ اس فلم سے فحاشی کو بڑھاوا ملے گا اور اس سے دیوی درگاماتا کی تضحیک بھی ہوتی ہے ۔ اس فلم کی ریلیز اس سال 5اکٹوبر کو ہوگی جو نوراتری تہوار کے قریب ہی ہے ۔