فلم ’’آل ازویل ‘‘21 اگسٹ کو ریلیز : ابھیشک بچن کی حیدرآباد میں پریس کانفرنس

حیدرآباد ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) والدین سے اولاد کی قربت اور دوریوں کے تابنے بانے میں بنُی ایک اہم موضوع پر بنائی گئی فیملی انٹرٹمنٹ فلم ہے ’’ آل از ویل ‘‘ یہ بات آج یہاں اس فلم کے پرموشن کیلئے آئے فلم کے لیڈ اداکار ابھیشک بچن نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نئی نسل مغربی تہذیب سے متاثر ہو کر اپنے اقدار کھورہی ہے اور اسی کو کانسپٹ بناکر اُمیش شکلا نے یہ فلم بنائی ہے جو عوام کو پسند آئیگی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سو کروڑ کلب پر یقین نہیں رکھتے اور ساوتھ میں موقع ملے تو راجامولی کے ڈائرکشن میں کام کرنا چاہتے ہیں ۔ نمائندہ سیاست کے اس سوال پر کہ کیا یہ فلم رہنڈا بائرین کی مشہور ناول ’’ دا سیکریٹ ‘‘ پر بنائی گئی ہے ۔ ڈائرکٹر اُمیش شکلا نے کہا کہ یہ ان کی اپنی تخلیق ہے اوہ مائی گاڈ کے بعد انہوں نے اس فلم کے ذریعہ ایک اور پیغام سماج کو دینے کی کوشش کی ہے ۔ جونیر بچن نے اپنے فلمی کیریئر کے 15 سالوں کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیدرآباد کو کئی بار آئے ہیں انہیں شہر اور یہاں کی تہذیب ہے آل چمی پروڈکشنس کے بینر پر بنائی گئی پروڈیوسرس شیام بجاج اور ورون بجاج کی اس فلم میں ابھیشک بچن کے علاوہ اسین ، رشی کپور اور سپریا پھاٹک نے اہم کردار نبھائے ہیں فلم میں سوناکشی سنہا ایک گیت میں نظر آئیگی ۔’’ آل از ویل ‘‘ 21 اگسٹ کو ریلیز کی جارہی ہے ۔