فلمی اداکار دھرمیندر اور جتیندر کی خدمات کا اعتراف

ممبئی ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممتاز فلمی اداکاروں دھرمیندر اور جتیندر کو ہندوستانی فلم صنعت کے لیے ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں مہاراشٹرا نونرمان سینا کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی ۔ اس خصوص میں یوم تاسیس مہاراشٹرا کے موقع پر کل پارٹی نے ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔ صدر مہاراشٹرا نونرمان چتراپت سینا آمے کھوبکر اور اکزیکٹیو صدر شالینی ٹھاکرے نے فلمی اداکاروں کو یہ اعزاز پیش کیا ۔ 74 سالہ جتیندر نے 1959 میں وی شنانتا رام کی فلم نورنگ کے ذریعہ فلمی صنعت میں داخلہ لیا تھا اور روایتی فلموں پرچیے اور کینرا کے بعد مقبول عام کمرشیل فلموں موالی ، ہمت والا اور تحفہ میں اداکاری کی تھی بعد ازاں پرڈیوسر بن گئے تھے ۔ جب کہ 80 سالہ دھرمیندر کا شمار بالی ووڈ کے اولین ایکشن ہیروز میں ہوتا ہے جنہوں نے باندنی ، پھول اور پتھر ، میرا گاؤں میرا دیش ، ستیہ کام ، راجہ رانی ، ڈریم گرل ، چرس اور شعلے میں کام کیا تھا ۔ اس تقریب پردہ سمین کے پیچھے کام کرنے والے فنکاروں کو بھی تہنیت پیش کی گئی جب کہ بالی ووڈ اور مراہٹی فلم صنعت کی ممتاز شخصیتوں ڈائرکٹر و کاریوگرافر فرح خاں ، موسیقار انو ملک ، اداکارہ ایشا کوپیکر اور سابق شیرف ممبئی کرن شناتا رام شریک تھے ۔۔